یونس خان کا بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس کی جنوبی افریقا میں عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار

0 7

یونس خان نے اپنے پیغام کے ساتھ بابر اعظم کی سنچری بنانے کے فوراً بعد کے خوشی کے لمحات کی تصویر بھی شیئر کردی

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس کی جنوبی افریقا میں عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونس خان نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی

سنچری بنانے اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔یونس خان نے اپنے پیغام کے ساتھ بابر اعظم کی سنچری بنانے کے فوراً بعد کے خوشی کے لمحات کی تصویر بھی شیئر کی۔ٹوئٹر صارفین نے قومی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر بیٹنگ کوچ یونس خان کی بھی تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.