وفاقی حکومت ہر سال 5 ارب 50 کروڑ روپے 70 ہزار اسکالر شپس دینے کیلئے خرچ کریگی ،عمران خان

0 9

وفاقی حکومت ہر سال 5 ارب 50 کروڑ روپے 70 ہزار اسکالر شپس دینے کیلئے خرچ کریگی ،عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبہ کیلئے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر سال 5 ارب 50 کروڑ روپے 70 ہزار اسکالر شپس دینے کیلئے خرچ کریگی ،پاکستان میں کبھی اس سطح کی اسکالر شپ نہیں دی گئی، اسکالر شپ میرٹ پر دی

جائینگی، جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتے ہیں، کوئی قوم اس وقت تک عظیم نہیں بن سکتی جو طاقتور کو قانون کے نیچے نہ لے کر آئے،ہماری حکومت کا مقصد ہے نبی ؐ کی زندگی کو عام لوگوں کی زندگیوں میں لے کر آئیں اور ان کی سنت پر چلنے کی کوشش کریں۔رحمتہ اللعالمین ؐاسکالر شپس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے وفاقی حکومت ہر سال 5 ارب 50 کروڑ روپے 70 ہزار اسکالر شپس دینے کے لیے خرچ کرے گی، کبھی پاکستان میں اس سطح کی اسکالر شپس نہیں دی گئی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.