آصف زرداری کیخلاف ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

1 6

آصف زرداری کیخلاف ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس کے ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکائونٹس کیس کے نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔مظاہرین کے احتجاج کے خدش

ے پر ملزمان کو جیل سے عدالت نہ لایا جا سکا۔جج نے استفسار کیا کہ کیا آج ملزمان کو پیش کیا جا رہا ہے؟ راستے کھلے ہیں؟وکلا نے جواب دیا کہ جی! راستے کھل گئے ہیں، لیکن ملزمان کو جیل سے نہیں لایا جا سکا۔احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جیل حکام کا خط آیا ہوا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر آج ملزمان کو پیش نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے

آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے جعلی بینک اکاونٹس کے ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی، میگا منی لانڈرنگ، پارک لین ریفرنسز کی سماعت 21اپریل تک جبکہ پنک ریذیڈنسی ریفرنس کی سماعت بھی بغیر کارروائی کے 22اپریل تک ملتوی کر دی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک )چین نے خلا میں اپنے ایک علیحدہ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے پہلا قدم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.