میڈیا اکیڈمی کی تعمیر پر کام جاری ہے،جام کمال
میڈیا اکیڈمی کی تعمیر پر کام جاری ہے،جام کمال
کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 22-2021 کے لیے محکمہ اطلاعات، کھیل اور بہبود آبادی کی مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور انکے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق وزیراعلی سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ا
جلاس میں صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری کھیل، سیکرٹری بہبود آبادی، ڈی جی بی اسپورٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو محکمہ اطلاعات، بہبود آبادی اور
کھیل کی نئے مالی سال کےلئے مجوزہ ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری اطلاعات نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں محکمہ اطلاعات نے ایف ایم ریڈیو کے قیام کا منصوبہ تجویز کیا ہے جبکہ سبی اور لورالائی میں ڈویڑنل انفارمیشن آفس کے قیام کا بھی منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا اکیڈمی کی تعمیر پر کام جاری ہے