لیویز فورس نے لوگوں کو تحفظ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے،ضیاءلانگو
لیویز فورس نے لوگوں کو تحفظ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے،ضیاءلانگو
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ بولان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور گزشتہ روز زخمی ہونے والے تحصیلدار مسعود بگٹی کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زیر علاج افیسر سے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کے ا خلاص
اور بہادری کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ آپ کی بہادری قابل ستائش ہے جس پر پورا محکمہ آپ کی جرات پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ ڈاکٹرز سے زخمی افیسر کی صحت بارے معلومات حاصل کئے کیا اور بہترین علاج و معالجے کی فراہمی کی ہدایت کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان قائم کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے لیویز آفسر کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس نے قانون کی عملداری کو ہمیشہ یقینی بناتے ہوئے لوگوں کو تحفظ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔