کونسے پارٹی کے398 ارکان پر پابندیاں عائد کردیں گئیں
ماسکو(یواین پی)روس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کے ردعمل میں دوما کے 328 ارکان کے خلاف امریکا کی پابندیوں کے جواب میں ایوان نمائندگان کے 398 ارکان پرآئینہ پابندیاںعائد کردیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی دوما کے 328 اراکین کے خلاف 24 مارچ کو پابندیاں عاید کی تھیں۔روس کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کے 398 ارکان کے خلاف آئینہ پابندیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔وزارت نے
مزید کہاکہ امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کی کمیٹیوں کی قیادت اور چیئرمینوں سمیت ان افراد کو جاری اقدامات کی بنیادپر روسی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق ماسکو جلد امریکا کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان بھی کرے گا۔ان میں اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تعداد میں توسیع کے علاوہ دیگر اقدامات شامل ہیں۔وزارت خارجہ نے کہاکہ امریکا کی جانب سے مسلسل عاید کی جانے والی پابندیوں کے پیش نظر مستقبل قریب میں روس کے نئے جوابی اقدامات کے اعلانات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ان میں اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ اوردیگرجوابی اقدامات شامل ہیں۔