وہ وقت دور نہیں جب ہم امریکا کا مسلمان صدر بھی دیکھیں گے، امریکی میئر
وہ وقت دور نہیں جب ہم امریکا کا مسلمان صدر بھی دیکھیں گے، امریکی میئر
ہوسٹن(ویب ڈیسک)امریکا کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے کہا ہے کہ مسلمان امریکی معاشرے کا کلیدی حصہ ہیں، وہ وقت دور نہیں جب ہم امریکا کا مسلمان صدر بھی دیکھیں گے۔شہر ہیوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر کی میزبانی میں امریکا کے سب بڑے افطار ڈنر کا اس سال بھی شاندار انعقاد کیا گیا۔اس افطار پارٹی میں مسلم سسٹر سٹیز بشمول ہیوسٹن 50 سے زائد تنظیموں کے اشتراک سے بے یو سٹی ایونٹ سینڑ میں منعقد ہونے والے ہیوسٹن افطار ڈنر
میں رکن کانگریس ایل گرین، منتخب نمائندوں اور غیر ملکی سفارت کاروں سمیت دو ہزار افراد کی شرکت۔رکن کانگریس ایل گرین نے اس موقع پر ایک دہائی سے افطار ڈنر کے منظم پر واشنگٹن ڈی سی پر لہرانے والا امریکی پرچم اور کانگریسی تعریفی اسناد بھی منتظمین کو پیش کیں جو کہ ہر سال گراں قدر مالی تعاون کرنے والے آئل ٹائیکون جاوید انور، اعزازی چیئر نصرو روپانی، آئمن کبیر اور افطار کے کو آرڈینیٹر سعید شیخ نے وصول کی ۔افطار ڈنر کے موقع پر میئر ہیوسٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکستان خصوصا کراچی کا دورہ زیر غور ہے اور متعدد پاکستانی رہنما اور کاروباری شخصیات ان کے ہمراہ دورہ پر جانے کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی شہر اس وقت تک عظیم شہر نہیں قرار دیا جاسکتا جب تک کی وہاں کس نہ کسی سطح پر مسلمانوں کی نمائندگی نہ ہو
[…] امریکا میں نسل پرست نوجوان کی سیاہ فام افراد پر اندھا دھند فائرنگ، 10 ہلاک […]