عمران خان سے مولانا محمد خان شیرانی کی ملاقات

1 397

عمران خان سے مولانا محمد خان شیرانی کی ملاقات

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی اشاروں پر کٹھ پتلیوں کو قوم کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

مولانا محمد خان شیرانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آزادی و خود داری کا علم بلند کرنے والوں کے خلاف سامراج نے ہمیشہ سازش کی، ملک کی سربلندی کی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔عمران خان نے مولانا شیرانی کے خیر سگالی کے جذبات ک

 

ا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خود مختاری کا تحفظ اہم ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی اشاروں پر کٹھ پتلیوں کو قوم کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عمران خان کو کراچی لے جانےوالا چارٹر جہاز خراب، متبادل طیارے سے اسلام آباد پہنچے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.