شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، 7 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام کے علاقے میں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ،فو جیوں کی مؤثر جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک،شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 7 فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کرگئے
دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،آئی ایس پی آر