فیصل آباد نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی خاتون بہنوں سمیت گرفتار،تصاویر وائرل

0 573

فیصل آباد نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی خاتون بہنوں سمیت گرفتار،تصاویر وائرل

فیصل آباد( ویب ڈیسک)نشاط آبادپولیس نے نبوت کادعویٰ،گواہی اورتائیدکرنے کے الزام میں2بہنوں اورایک کے خاوندکے خلاف مقدمہ درج کرکے میاںبیوی کوگرفتارکرلیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی سرگودھاروڈپرحناانجم نامی خاتون نے اپنی ایک بہن ثنااللہ عرف قیامت کے نبی ہونے کادعویٰ کیاجبکہ خودکواللہ تعالیٰ کی طرف سے بہن کی گواہ بنانے کابھی دعویٰ کیا

اس کے خاوند ڈاکٹرمحمدنوازاپنی بیوی اور ہمشیرہ نسبتی کی تائدکی ۔ ویڈیوبھی وائرل ہونے کے بعدلوگ محلہ میں جمع ہوگئے جودونوں میاں بیوی کوقتل کرناچاہتے تھے اس دوران سی پی اوبھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے میاں بیوی کوحراست میں لے لیا۔ملزمہ حناانجم کاکہناتھاکہ وہ روزنہ50 نمازیں اداکرتی ہیں جواُن کی بہن کواللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاکی گئی ہیں اوراُن پروحی بھی نازل ہوتی ہیں.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.