قوم کیلئے عمران خان نے اپنے حصے کی قربانی دے چکے ہے،عبدالسلام آفریدی

0 132

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ ہم نے 75 سال سے بہت سیاست سیاست کھیل لیا، اب قربانی اور جہاد کا وقت ہے۔ قوم کے لیے انکے مقبول لیڈر عمران خان اپنے حصے کی قربانی دے چکے ہے۔اب قوم کی باری ہے کہ وہ حقیقی آزادی کے عظیم مقصد کے لیے اپنے بہادر لیڈر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی رھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد محض حکمرانی کے لئے ہوتی تو کبھی اسمبلیوں کو تحلیل نہ کرتے، اگر یہ عظیم جدوجہد محض سیاست کے لیے ہوتی تو کبھی پارٹی کی بھاگ دوڑ و قیادت نئے لوگوں کے حوالے نہ کی جاتی۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ جب مقصد عظیم ہو اور لیڈر بھی عظیم ہو تو پھر پارٹی اور حکومت نہیں دیکھی جاتی۔قائد پاکستان عمران خان نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنے ذاتی مفادات، حکومتوں اور سیاسی پارٹی کو قربان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہمیں فخر ہے اپنے مرشد و قائد پاکستان عمران خان پر اور ہمیشہ فخر رہے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.