کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 8 زخمی
کرکے کے علاقے میٹھاخیل میں گاڑیوں میں تصادم میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے اس واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ قریبی اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ لکی غنڈ کے قریب پیش آیا، مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔