“مستونگ دھماکہ ریاست پر حملہ ہے، دہشتگردوں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا،سرفراز بگٹی
مستونگ میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والا بزدلانہ حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم اپنے شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ بلوچستان حکومت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آخری حد تک جائے گی۔
یہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم ہر قیمت پر امن قائم کریں گے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں، ہم متحد ہیں، اور ان ناسوروں کا قلع قمع کر کے دم لیں گے۔”