ملازمتوں کی فراہمی میں کسی امیدوار کےساتھ ناانصافی نہیں ہو گی ،منیر احمد کاکڑ
ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی سربراہی میں منعقد ہوا امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف اسامیوں کے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی اعتراضات کی درخواستوں پر تفصیلی غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ کمیٹی شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کو یقینی بنا رہی ہے کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور صرف وہی امیدوار اہل قرار پائیں گے جو مقررہ معیار پر پورا اتریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام درخواستوں پر غیرجانبدارانہ طور پر فیصلہ کیا جائے گا اور یہ کمیٹی تمام کاغذات کی جانچ پڑتال دی گئی درخواستوں و دیگر محرکات کے تمام پہلوو ں پر تبادلہ خیال کے بعد اہل اور میرٹ پر پورا اترے والے امیدواروں کے تعیناتی کے عمل کی سفارشات مرتب کر یگی تاکہ بھرتی کا عمل شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے