10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا، عثمان بزدار

0 193

لاہور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومتیں شفاف ہوتیں توآج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا،10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا، وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے، لوٹ مار کا دورگزرچکا ہے، ہرسطح پر شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کوعوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب کے لیے ووٹ دیا، عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بدقسمتی سے 70 برس میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، 10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ منصوبوں کے نام پرعوام کے خون پسینے کی کمائی کو ضائع کیا گیا، حکومتیں شفاف ہوتیں تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے، لوٹ مار کا دورگزرچکا ہے، ہرسطح پر شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.