شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کمیشن کی کارروائی کو مسترد کر دیا

0 171

لاہور : پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کمیشن کی کارروائی کو جانبدار قرار دے کر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمیشن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کردار کشی پر مصر ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نے ایف آئی کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں چینی کمیشن کی کارروائی کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کردار کشی پر کررہا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز مالکان کمیشن کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے ، کمیشن نے چینی کی لاگت کا تخمینہ غلط لگایا ہے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کمیشن کو عدالت میں بھی چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.