سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی،قاسم خان سوری
کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ?شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے دشمن پاکستان میں امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان اللہ
کے فضل و کرم سے دنیا میں ایک اہم مقام رکھتا ہے پاکستان سے تمام دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کا خاتمہ کرکے رہیں گے پاکستان دشمن شر پسند عناصر اور دہشت گردوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اللہ تعالی شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے،
[…] سکیورٹی فورسز کے ملک بھر میں آپریشنز، متعدد دہشتگرد گرفتار اور حملے ناکام […]