حکومت آزاد کشمیر عوام کے مطالبات تسلیم کرے،عبداالسلام آفریدی

0 87

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوام کے مطالبات تسلیم کرے انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں جو قابل افسوس ہے حکومت عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے جو نواز حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے حکومت آزاد کشمیر عوام کو ریلیف کی بجائے خوار اور ذلیل کر رہی ہے جو آزاد کشمیر عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔پاکستان تحریک

 

انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ آزاد کشمیر عوام کے مسائل و مشکلات کو فوری حل کیا جائے اور مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم کرکے ان پر خصوصی توجہ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ آزاد کشمیر عوام کو ریلیف مل سکے۔ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا

 

کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے انہوں نے کہا کہ زور اور تشدد کے ذریعے مسائل و مشکلات حل نہیں ہو سکےمیشہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتے ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے جو کمیٹی بنائی ہے حکومت کو چاہیے کہ اس کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل ہو حل کرے زور اور تشدد سے حالات میں اور بھی خرابی آسکتی ہے جس سے پریھز ہونا چاہیے۔نااہل حکومت کی وجہ سے عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.