صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کا ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی سے ملاقات

0 41

صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی سے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل صدر میر بلال صادق عمرانی جنرل کونسلر حاجی قدیر قریشی بابو نصیر احمد عمرانی ارشاد علی عمرانی خادم حسین ڈنڈور سمیت دیگر افراد موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو ضلع بھر میں تعلیم صحت ، آبنوشی سمیت دیگر محکموں میں مفاد عامہ میں کیے جانے والے اقدامات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مسائل حل کرنے اور آر ایچ سی چھتر سمیت دیگر طبی مراکز پر سسٹم تنصیب کیا جا رہا ہے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبے پر غیر معمولی اقدامات کرنا عوام کے مفاد میں ہے اس وقت لائبریری میں طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن کے ازالے کے لیے صوبائی حکومت اقدامات کریں اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ عوام کے مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں لوگوں کے بہترین انداز میں خدمت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے ضلعی انتظامیہ تحصیل چھتر اور دیگر تحصیلوں کے تمام افسران کو جائے تعیناتی پر ان کی موجودگی و فرائض منصبی سر انجام دینے کے لیے پابند کریں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کی جا سکیں افسران کی موجودگی سے ہی عوام کے مسائل میں کمی واقع ہوگی اس وقت ضلع نصیر آباد میں لوکل کمیٹی کو اثر نو تشکیل دیا جائے تاکہ لوکل سرٹیفیکیٹ کے اصل حقدار ایجنٹ مافیا سے بچ سکیں سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں 37 کے قریب ڈاکٹرز تعینات ہیں مگر لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں تاحال مشکلات ہیں اور شکایات سامنے آرہی ہے جن کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے غیر معمولی اقدامات کرنا ضلعی افیسران کی اولین ذمہ داری کا جزو ہے اس سے قبل صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اپنی رہائش گاہ ڈیرا مراد جمالی میں علاقے کے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں یقین دیہانی کروائی کہ ان کے جائز مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.