عوام کو بجلی، گیس اور خوردونوش، گندم آٹا میں ریلیف دیں،صفدر خان باغی

0 90

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کی جانب سے مشترکہ حالیہ احتجاج پر بجلی گیس و دیگر اشیاء خوردونوش گندم آٹا وغیرہ کے نرخوں میں کمی لانے کے حوالے سے وفاقی حکومت کے خلاف بھرپور انداز میں احتجاج پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اگر وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے احتجاج پر تمام مطالبات تسلیم کر لئیے ہیں تو پھر خیبرپختونخوا کی عوام کا کیا قصور ہے ۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا اگر نگلا ڈیم سے آزاد کشمیریوں کو بجلی سستی مل سکتی ہے،سوئی گیس سستی مل سکتی ہے گندم آٹا فی کلو سستا مل سکتا ھے تو پھر خیبر پختونخوا کی عوام سوئی نادرن گیس ،بجلی پانی کیوں نہی مل سکتی جبکہ خیبرپختونخوا میں قیمتی معدنیات کے ذخائر کے ساتھ ساتھ ،سوئی نادرن گیس، بجلی کی پیدوار میں آزاد کشمیر سے کئی گناہ زیادہ خودکفیل ہے۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا صوبہ خیبرپختونخوا میں سوات ،مالاکنڈ ، دیر، لکی، ٹانک، وزیرستان، پاڑہ چنار ،مہمند ،درہ آدم خیل کوہاٹ جمرود قیمتی زخائر معدنیات سے مالا مال ہے۔ جس کا ڈائریکٹ دائرہ وفاقی حکومت پیچھلے 76 سالوں سے اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا
خیبرپختونخوا کی عوام کو بجلی سستی کا سب سے زیادہ حق حاصل ہونا چاھیے۔ کیونکہ خیبرپختونخوا میں تربیلا ڈیم اور ورسک ڈیم ،موندہ ڈیم اور سرحدی پٹی کے قریب سے غازی بروٹھ و چھوٹے بڑے ديگر ڈيم خیبرپختونخوا میں موجود ہیں مگر اسکے باوجود خیبرپختونخوا کی عوام پورے پاکستان کے بجلی صارفین سے سب سے زیادہ بھاری بھرکم بجلی کے مد بلز ادا کرتی ہے ۔جب کہ آزاد کشمیر کی عوام کو بجلی،سوئی گیس ، گندم آٹا کی مد میں نوے فیصد ملک بھر کے دیگر صوبوں سے سستی سہولت کے لئیے 23 ارب کا ریلیف پیکج وفاقی حکومت سے مل سکتا ہے۔ تو پھر خیبرپختونخوا کی عوام کو بجلی،سوئی گیس،گندم، دالیں ،سبزیاں، آٹا وغیرہ کے لئیے ریلیف پیکج نوے فیصد سستی کیوں نہی مل سکتی ۔ مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا پیچھلے 76 سالوں میں سے خیبرپختونخوا کی غیور عوام تقریبا 45 سال سے روس کی جنگ سے لیکر افغان طالبان امریکہ نیٹو جنگ کے باعث مسلسل دھشت گردی کا شکار رہی مگر خیبرپختونخوا کی عوام نے بیش بہی قربانیاں دیں مگر آج تک بھی حکومت نے کسی قسم کی کوئی رعایتی پیکچ و ریلیف خیبرپختونخوا کی عوام کو نہی دیا آخر کیوں کیا وجہ ہے کے خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ امتیازی برتاؤ کو روا رکھا گیا۔ مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ خیبرپختونخوا کی غیور عوام کو انکے بنیادی حقوق وفاقی حکومت فراہم کرے انہوں نے کہا صوبوں کو انکے بنیادی حقوق کی ترسیل مساوی بنیاد پر ہونا چاھیے اگر آزاد کشمیر کی عوام کو بجلی ،سوئی گیس،گندم سستی مل سکتی ہے تو پھر خیبرپختونخوا کو کیوں نہی یہ بنیادی سہولتوں کے لئیے ریلیف پیکج کیوں نہی مل سکتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.