ہزارہ قو م کے نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں ہر فورم پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے،کاشف حیدری

0 267

) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور بی این پی کے ضلعی رہنماء کاشف حیدری نے آسٹریلیا میلبرن میں انڈیا کیخلاف انٹرنیشنل باکسنگ میچ اپنے نام کرنیوالے ہزارہ قوم کے فرزند الیاس حسین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الیاس حسین کی شاندار کامیابی نے ہزارہ قوم کیساتھ ملک و صوبے کا سر فخر سے بلند کردیا، الیاس حسین کی اس بڑی اور غیر معمولی کامیابی کے حوالے سے میڈیا کی خاموشی افسوسناک اور سوالیہ نشان ہیں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“پر جاری کردہ بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں انڈیا کیخلاف باکسنگ میچ اپنے نام کرنیوالے اور ملک کا نام روشن کرنیوالے ہزارہ قوم کے فرزند الیاس حسین کی کامیابی کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ہزارہ قو م کے نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں ہر فورم پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، مگر ہمیشہ سے حکومت اور میڈیا نے ٹیلنٹیٹ نوجوانوں کو نظر انداز کیا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ اسی طرح الیاس حسین نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت اور آسٹریلیا میں مقیم ہزارہ قوم کی معتبرین کی کاوششوں سے آسٹریلیا میلبرن میں ہونیوالے انٹرنیشنل باکسنگ میں حصہ لیکر انڈیا کیخلاف شاندار کامیابی اپنے نام کیا، اس سلسلے میں میڈیا کی عدم توجہ افسوسناک ہے،مزید انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے ہمیشہ بین اقوامی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب کھیلوں کے میدان ویران ہوجائنگے، انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے ساتھ ساتھ میڈیا اداروں کی اس بڑی کامیابی پر بھی خاموشی اختیار کر لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.