تمام ٹیوب ویلز کو ایک ماہ میں سولر پر منتقل کرینگے،سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمیندار ایک ہفتے سے پرامن احتجاج پر تھے، زمینداروں سے مذاکرات کے بعد زمینداروں کے وفد سے ملاقات ہوئی، پاکستان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے مشکور ہیں انہوں نے فراغ دلی سے ہمارا مطالبہ تسلیم کیا ہے، 40 ارب وفاق اور 10 ارب صوبائی حکومت کی جانب سے سولرائزیشن پر خرچ ہوں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے، کیسکو کے بقایا جات جلد ادا کئے جائیں گے، بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔سرفرازبگٹی نے کہا کہ تمام ٹیوب ویلز کو ایک ماہ میں سولر پر منتقل کریں گے، سستی بجلی سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔