شام پر عائد امریکی پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدم

0 154

شام پر عائد امریکی پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدم

 پاکستان نے امریکا کی جانب سے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے خطے میں امن و استحکام اور معاشی بحالی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے تعمیری مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کا خاتمہ شام کی معیشت کی بحالی، ضروری خدمات کی فراہمی اور ملک کی تعمیر نو میں معاون ثابت ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان شام میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکا، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی کاوشوں اور عزم کو سراہتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ شام کے مسائل کا حل شامی عوام کی خواہشات اور مرضی کے مطابق ہونا چاہیے۔ پاکستان شام کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور اتحاد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.