کوئٹہ بلوچستان کے وکلاء تنظیموں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے دھرنا دیا

1 177

کوئٹہ بلوچستان کے وکلاء تنظیموں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے دھرنا دیا اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیا گیا وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے وکلاء کی جانب سے ہائی کورٹ کے احاطے میں قاضی فائز عیسیٰ کی حق اور حکومت مخالف نعرے لگائے گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وکلاء تنظیموں نے وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے سلسلے میں بلوچستان ہائی کورٹ کے احاطے میں دھرنا دیا اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی وکلاء نے ریفرنس کے خلاف عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے وکلاء رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے جسٹس قاجی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس نہ لیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبورہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ وفاقی حکومت پرعائد ہوگی وکلاء نے جب بھی عدلیہ کی آزادی کیلئے تحریک شروع کی ہے ان کو منطقی انجام تک پہنچا یا ہے کیونکہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہم پہلے بھی قربانیاں دی اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عدلیہ کے خلاف جب بھی کوئی سازش ہوتی ہے تو بلوچستا ن کے وکلاء نے ہمیشہ سازش کو ناکام بنا یا ہے اور آئندہ بھی کوئی سازش کی گئی تو سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے مختلف بارز کی جانب سے احتجاجی بینرز لگائے گئے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے سپریم کورٹ بار نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے معاملے پر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے بلوچستان بار کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب بلیدی کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر صوبے بھر میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] لمبی داڑھی رکھنے سے بندہ مسلمان یا اچھا انسان نہیں بن جاتا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.