جلد حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لائیں گے، فواد چودھری

0 281

اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسمبلی سیشن کو مجرمان کو بچانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ایوان کو اکھاڑہ نہیں بننے دیں گے، مارشل لا کا چانس نہیں، ملک میں اچھا نظام چل رہا ہے، جلد حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لائیں گے، ریکوری کا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کیباہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان خطے میں امن چاہتاہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہم نے ہمیشہ بھارت سے مثبت بات چیت کیلئے قدم بڑھائے، بھارت اگر مذاکرات نہیں کرتا تو نقصان اس کا اپنا ہے، بھارت سے مثبت تعلقات کیلئے ہمیشہ پہل کی، بھارت سے اچھے تعلقات کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اچھا ردعمل دیا۔فواد چوہدری نے کہا دونوں پارٹیوں کے پاپاجیلوں میں ہیں، آصف زرداری وفاق کے پیسے سندھ اور وہاں سے بیرون ملک بھیجتے تھے، تفتیش سے بچنے کیلئے اسمبلی کواستعمال کیا جارہا ہے، پاپاں کو جیل سے نکالنے کیلئے اسمبلیوں کا استعمال کیاجارہا ہے۔وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی نے کہا اپوزیشن کا الزام ہے وزیراعظم عمران خان اسمبلی نہیں آتے، وزیراعظم عمران خان جب بھی اسمبلی آئے تو اپوزیشن نے ہنگامہ کیا، آصف زرداری کی جانب سے5 ہزار جعلی اکانٹس سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا لندن سیمثبت خبریں آرہی ہیں، اسحاق ڈار،حسین نواز اورحسن نواز کی ملک بدری کی کارروائی جلد شروع ہورہی ہے اسحاق ڈار ملک سے مفرور ہیں، لوٹی رقم اس وقت واپس آئیگی، جب اسحاق ڈار واپس آئیں گے۔فواد چوہدری نے کہا اسحاق ڈار واحدشخص ہیں جن کو اکانٹس سے متعلق معلومات ہے، وہ اس وقت کے وزیراعظم شاہدخاقان کے جہاز میں فرار ہوئے تھے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاعمران خان کیخلاف نواز شریف دور میں تحقیقات ہوئیں، عمران خان کو سپریم کورٹ نے کلین چٹ دی، اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر کیلئے وزارت قانون سے رائے مانگی۔انھوں نے مزید کہا ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے، اپوزیشن اپنارویہ ٹھیک کرلیتومسائل جلدحل ہوجائیں گے، برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کیلئے مثبت مذاکرات ہوئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.