مریم اورنگزیب کی قائد حزب اختلاف کے خطاب پر حکومتی ارکان کے شور شرابہ کی مذمت

1 135

اسلام آباد  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف کے خطاب پر حکومتی ارکان کے شور شرابہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے یہ ہے نالائق اور ناہل حکومت، پارلیمنٹ میں حکومت قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو تقریر کے لئے ڈائس دینے پہ رو رہی ہے، انہوں نے کہا نالائق اور نااہل حکومت نے شہباز شریف کی عوام دشمن بجٹ پہ تقریر شروع ہونے سے پہلے رونا شروع کر دیا ہے نالائق ٹولے میں اتنا ظرف نہیں کہ عوام کے حق کی بات سنتے ۔ انہوں نے کہا نالائق کھلنڈروں کا ٹولہ نہ حکومت چلاسکتا ہے، نہ قومی اسمبلی کو چلنے دیتاعمران صاحب روز قوم سے جھوٹا خطاب کریں ، حکومت روئے ، شور کرے، دھمکیاں دے جو دل میں آئے کرے عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک )قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ اوربلوچستان نیشنل پارٹی کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.