برطانیہ، جولین اسانج کی حوالگی کا معاملہ، ساجد جاوید نے امریکی درخواست پر دستخط کر دئیے

0 63

لندن برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ انہوں نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی سے متعلق درخواست پر دستخط کردیے ہیں، حتمی فیصلہ عدالت کرے گی، میں ہمیشہ انصاف ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ انہوں نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی سے متعلق درخواست پر دستخط کردیے۔ بی بی سی ریڈیو فورز ٹوڈے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ساجد جاوید نے کہا کہ جولین اسانج اس وقت جیل میں قید ہیں، ان کی حوالگی کے احکامات پر گزشتہ روز دستخط کر دئیے ہیں تاہم حتمی فیصلہ عدالت کا ہے لیکن اس میں ہوم سیکریٹری کا بھی اہم کردار ہے اور میں ہمیشہ انصاف ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی حوالگی کی قانونی درخواست ملی ہے اس لیے میں نے اس پر دستخط کیے لیکن حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.