ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) ذولفقار علی کرار کی سربراہی میں مون سون اور پرائیوٹ سکولز کے بارے ڈیرہ بگٹی کے تمام محکمہ جات کے افیسرز کے ساتھ میٹنگ
ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) ذولفقار علی کرار کی سربراہی میں مون سون اور پرائیوٹ سکولز کے بارے ڈیرہ بگٹی کے تمام محکمہ جات کے افیسرز کے ساتھ میٹنگ میٹنگ میں مون سون میں سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات زیر بحٹ لائے گئے ایم ایم ڈی اور بی اینڈ آر کے افیسرز کو ہدایات جاری کئے کہ مون سون کے دوران سیلابی علاقوں میں حفاظتی بندات کو مضبوط کیا جائے اور جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں لوگوں کو پکنک منانے پر پابندی لگادیں اور فلڈ کنٹرول روم بھی ڈپٹی کمشنر افس میں قائم کیا گیا ۔ڈیرہ بگٹی کے پرائیوٹ سکولز دوران لاک ڈاون بند رہیں گے لیکن پرائیوٹ سکول ٹیچرز کو کہا گیا کہ وہ جلد از جلد ان لائن کلاسز کا آغاز کردیں اور ڈپٹی کمشنر صاحب نے والدین کے لئے بھی پیغام دیا کہ وہ پرائیوٹ سکول کے ٹیچر صاحبان کا ان لائن کلاسز لینے کا فیس بروقت ادا کردیں تاکہ پرائیوٹ ٹیچرز صاحبان کو بھی مشکالات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
[…] بگٹی ( نامہ نگار شہباز بگٹی )ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ […]