وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف اہم بیان جاری

2 584

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف اہم بیان جاری

کوئٹہ(ویب ڈیسک )بلوچستان کی بیٹی، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بلے باز اور آل رانڈر ناہیدہ خان نے جمعرات کو انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ناہیدہ خان کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر 14سال پر محیط رہا۔ انہوں نے 7 فروری 2009 کو سری لنکا کے خلاف بوگرہ بنگلہ دیش میں اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔اپنے کرکٹ کے سفر کے دوران ناہیدہ نے 120 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014 رنز بنائے اور ایک 100 سے زائد وکٹس حاصل کیں۔ انہیں ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔انہوں نے 2018 میں سری لنکا کے خلاف دمبولا میں 4 کیچ لیے تھے، جس کی بدولت وہ میچ پاکستانی ٹیم 94 رنز سے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ناہیدہ خان نے 2013, 2017, 2022 میں 50 اوورز کے 3 عالمی کپ مقابلوں جب کہ 2012, 2014, 2016, 2018 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ناہیدہ خان نے کرکٹ سے اپنی وابستگی برقرار رکھتے ہوئے کوچنگ کا شعبہ اختیار کیا

دلہن کی اسکوٹی چلانے کی ویڈیو وائرل

 

اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز کی اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائی۔اس سے قبل انہوں نے مارچ میں ہونے والی ویمنز لیگ میں ایمازون ٹیم کے ہیڈ کوچ توفیق عمر کی اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ ان نمائشی میچوں میں ایمازون 2-1 سے فاتح رہی تھی۔ناہیدہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بلوچستان سے واحد خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم میں صوبے کی نمائندگی کی ہے۔

ہرن سانپ کو گھاس پھوس کی طرح چبا چبا کر کھا گیا؛ ویڈیو وائرل

ناہیدہ خان نے کہا کہ انہیں اپنے کیریئر میں جو بھی سپورٹ ملی ہے اس پر وہ بہت خوش ہیں۔ وہ اپنی فیملی، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے ان کے کیریئر میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا چاہے وہ پاکستان میں ہوں یا دیگر ممالک میں۔ناہیدہ نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کا شوق انہیں بچپن ہی سے تھا لیکن بلوچستان میں خواتین کا کھیلوں میں حصہ لینا ہمیشہ سے معیوب سمجھا جاتا تھا جس کی وجہ سے ابتدائی دنوں میں کرکٹ کھیلنے میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن میرے والد نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا

1375 فٹ زیرِ زمین قائم، دنیا کا سب سے گہرا ہوٹل

جس کی بدولت آج میں اس مقام پر ہوں۔ناہیدہ نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ میں بلوچستان کی ان خواتین کی مدد کرنا چاہتی ہوں جنہیں کرکٹ کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ناہیدہ کی ریٹائرمنٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے ناہیدہ خان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ ناہیدہ خان کو بلوچستان کی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل بننے اور شاندار کرکٹ کیریئر کو سراہتے ہیںوزیر اعلی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ناہیدہ خان کے ساتھ ناروا رویہ قابل افسوس ہے۔

daily sahafat quetta 16 6 2023

 

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی صوبے میں خواتین کرکٹ کی بہتری کے لیے ناہیدہ خان کی خدمات حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ناہید ہ خان کو ایک ایسا ٹاسک دیا جائے کہ وہ صوبے میں اپنے جیسی بہت سی ناہیدہ خان بنائیں۔ یہ امر ہمارے صوبے کے لیے قابل فخر ہے کہ ناہید ہ خان بین الاقوامی سطح پر ہمارے صوبے کی پہچان بنی ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ ناہید ہ خان نے ثابت کیا ہے کہ بلوچستان کی بچیاں کسی سے کم نہیں اور نہ ہی ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی ہے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف اہم بیا… […]

  2. […] وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف اہم بیا… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.