یورپ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

1 853

یورپ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

یورپی یونین میں شینگن ویزہ پر داخلہ اب مزید آسان ہوگیا ہے کیونکہ شینگن ویزا حاصل کرنے کے لیے کاغذی کارروائی یا ڈاک ٹکٹ اور اسٹیکرز کی ضرورت نہیں ،یورپ کا سیاحتی شینگن ویزہ اب آن لائن دستیاب ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی قانون سازوں نے منگل کو شینگن ویزا کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ پاسپورٹ پر اسٹیکرز کی ضرورت کے بغیر اسے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹیلائز کیا جا سکے۔نیا قانون ایک بار باضابطہ طور پر منظور ہونے اور لاگو ہونے کے بعد ایسے مسافروں کو سہولت دےگا جنہیں یورپی یونین

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف اہم بیان جاری

میں داخلے کے لیے ویزا کی ضرورت ہے۔ وہ قونصل خانے یا ویزا سروسز کے دفاتر میں آنے کے بجائے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔یورپی رکن پارلیمنٹ ماتیز نیمک جو ویزوں کے لیے ڈیجیٹل نظام کو اپنانے کے سب سے نمایاں حامیوں میں سے ایک ہیں نے تصدیق کی کہ درخواست دہندگان اس عمل کو ”آسان، سستا اور تیز تر“ پائیں گے۔سویڈن کی امیگریشن وزیر ماریا مالمر سٹینرگارڈ نے کہا کہ اس تبدیلی سے ”شینگن علاقے کی سکیورٹی میں اضافہ ہوگا ہے۔

daily sahafat quetta 16 6 2023

مثال کے طور پر دھوکہ دہی اور ویزا اسٹیکرز کی چوری کے خطرات کو کم کر کے علاقے کو مزید پرامن بنایا جا سکتا ہے۔“شینگن علاقے میں قبرص، آئرلینڈ، بلغاریہ اور رومانیہ کے علاوہ یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک شامل ہیں۔یورپی یونین بلاک سے باہر 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت دیتی ہے۔ فی الحال جن مسافروں کو ویزا کی ضرورت ہے، ان کے پاسپورٹ پر شینگن اسٹیکر ہونا ضروری ہے۔مسافروں کے داخلے اور اخراج کی نگرانی کے لیے یورپی یونین کے ڈیٹا بیس کے قیام، قیام کی مدت کی درستی کے ساتھ سرحدوں پر حفاظتی جانچ پڑتال کا یورپی ویزا نظام مسلسل ڈیجیٹائزیشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

دلہن کی اسکوٹی چلانے کی ویڈیو وائرل

You might also like
1 Comment
  1. […] یورپ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.