علی ظفر کا کرکٹ سے دل اُچاٹ، دوسرے کھیلوں کو سپورٹ کرنے لگے

0 41

ئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے پاکستان کے باہر ہونے کے بعد عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا کرکٹ سے دل بیزار ہوگیا۔
14 جون کو فلوریڈا میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، گروپ اے سے بھارت اور امریکا سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر گئے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کے عالمی ایونٹ سے باہر ہونے پر جہاں شائقین کرکٹ قومی ٹیم پر سیخ پا ہیں تو وہیں شوبز شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔اس حوالے سے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کے گولڈ میڈل جیتنے کی خبر شیئر کی۔علی ظفر نے خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کرکٹ کے علاوہ بھی دیگر کھیل اور کھلاڑی ہیں، ویلڈن نوح بٹ! آپ چھاگئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.