جلدی اور تیزی کے ساتھ تبدیلی کی خواہشمند نہیں‘شلپا شیٹھی
امریکا منتقلی میں دلچسپی نہیں، اسی لیے ہالی ووڈ فلم کی پیشکش قبول نہیں کی‘اداکارہ
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ ان سے ہالی ووڈ کے ایک بڑے پروجیکٹ کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انھوں نے اسے کرنے سے انکار اس وجہ سے کیا کیونکہ وہ اتنی جلدی اور تیزی کے ساتھ تبدیلی کی خواہشمند نہیں تھیں اور نہ وہ ممبئی چھوڑنا چاہتی تھیں
۔یادر ہے کہ شلپا کی بالی ووڈ میں ا?خری فلم 2007 میں سامنے آئی تھی اور یہ فلمساز انوراگ باسو کی فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ اور دھر میندر کے ساتھ فلم ’اپنے‘ تھا جس میں انھوں نے اداکاری کی تھی۔جبکہ اسی سال انھوں نے برطانوی رئیلیٹی ٹی وی سیریز سلیبریٹی بگ برادر سیزن فائیو میں حصہ لیا اور وہ بطور فاتح ابھر کر سامنے آئی تھیں، اس شو نے انھیں ایک عالمی سطح کی شخصیت بنادیا تھا۔گو کہ ہندی فلموں میں کافی طویل عرصے سے نظر نہ آنے کے باوجود 46 سالہ شلپا کا کہنا ہے کہ انھیں اچھی آفرز ملتی ہیں جس میں کہ ہالی ووڈ کی پیشکش بھی شامل ہے، لیکن وہ امریکا منتقل ہونے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہیں۔