پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج)کھیلا جائے گا

0 19

لندن(ویب ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ۔20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان8 سے 20 جولائی تک تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ

18 جولائی کو لیڈز جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 20جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کریں گے ،انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے اس سے قبل کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کر دیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.