بیٹسمین محمد حفیظ اپنے 18 سالہ کرکٹ کیرئیر میں نویں دورہ انگلینڈ کو یادگار بنانے کیلئے پرعزم

0 7

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ اپنے 18 سالہ کرکٹ کیرئیر میں نویں دورہ انگلینڈ کو یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی طرح انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز

کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی، یہ دونوں سیریز پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے میدانوں کا حفیظ کے کرکٹ کیرئیر میں ایک اہم کردار ہے، انہوں نے انگلینڈ میں اپنا پہلا میچ2003 میں کھیلا تھا، اس دوران انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف ایک روزہ بین

الاقوامی کرکٹ میچ میں 69 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کا آغاز بھی اسی سرزمین سے کیا، 28 اگست 2006 کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین برسٹل میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ان کا اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا، وہ اس میچ میں 46 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔محمد حفیظ مجموعی طور پر18 سالوں میں انگلینڈ میں 41 انٹرنیشنل میچز میں 32 اعشاریہ 17 کی اوسط سے 1255 رنز بناچکے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.