اِس مشکل وقت میں ہم اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے،داﺅد خلجی

0 209

خضدار(خ ن)کمشنر قلات ڈویژن داد خلجی کا ڈراکھالو میں سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ مون سون کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کا ریسکیو آپریشن جاری گذشتہ روز کی بارش سے وڈھ ڈراکھالو میں سیلابی ریلہ مقامی آبادیوں کے گھروں میں آنے سے کمشنر قلات ڈویژن کے احکامات پر متاثرین کو فورا ریسکیو کیا گیا سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کو قریبی سرکاری سکول میں منتقل کیا گیا ۔آج کمشنر قلات ڈویژن نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا گھروں سے پانی مکمل طور پر نکالا گیا تھا مقامی آبادی کو دوبارہ ان کے گھروں میں شفٹ کرنے کا عمل جاری تھا۔کمشنر قلات ڈویژن نے اس موقعہ پر احکامات جاری کرتے ہوئ

 

ے انہوں نے کہا اس آبادی کو مستقل طور پر سیلابی ریلوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک بچا بند تعمیر کیا جائے گا بچا بند پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا ۔کمشنر قلات ڈویژن کا کہنا تھا اِس مشکل وقت میں ہم اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے میں تمام تر صورتحال کا خود جائزہ لے رہا ہوں قلات ڈویژن میں حالیہ مون سون کی سیزن میں کافی بارشیں ہوئی ہے قلات ڈویژن کے تمام ڈیموں میں کافی پانی آچکا ہے قحط سالی کا خاتمہ ہوا ۔کمشنر قلات ڈویژن داد خلجی کا کہنا تھا مون سون کی بارشوں میں عوام بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں محفوظ مقامات پر قیام کریں عوام سے

 

گزارش ہے ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں جہاں کہی پر ہنگامی صورت حال درپیش آئے فورا ضلعی انتظامیہ کے ہیلپ لائنوں پر اطلاع دیں تاکہ عوام کی جان مال بچائی جاسکیںکمشنر قلات ڈویژن کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی اور اسٹنٹ کمشنر وڈھ اقبال کھوسہ موجود تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.