زیارت کے امن کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،نور محمد دمڑ
زیارت ( پ ر ) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وسنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی ترقیات حاجی نور محمد خان دمڑنے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری جنگ میں فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہے زیارت کے امن کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے زیارت امن جرگہ کے توسط سے گزشتہ روز ملک دشمن عناصر کی جانب سے زیارت جیسے پر امن علاقے سے پاک فوج کے آفیسر اور انکے کزن کو اغواءکرنے اور پاک فوج کے کرنل کو شہید کرنے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہے اور شہید کے غمزادہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے زیارت کے امن وامان خراب کرنے والے دہشت گردوں کو یہ پیغام دینا چاہے کہ ضلع زیارت کی امن وامان خراب کرنے سے بعض رہے ایسے ملک دشمن عناصر کا زیارت میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے انکی کی میزبانی میں زیارت ورچوم میںگزشتہ روز پیش آنے والے دلخراش اور ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے گرینڈ مشاورتی غیر سیاسی زیارت امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا زیارت امن جرگے سے ضلع زیارت کے ممتاز قبائلی رہنماﺅں سردار قاسم خان سارنگزئی،حاجی ملک محمد غوث پانیزئی،،ملک لاجوردمڑ، بی اے پی کے ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ،ملک ایازخان دمڑ،سعداللہ دوتانی ،ملک عبدالجلیل دمڑ،مولوی عبد الحلیم دمڑ،نوراللہ جان سارنگزئی نے بھی خطاب کیا زیارت امن جرگے میں قبائلی عمائدین علاقے کے معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی زیارت امن جرگے میں امن وامان کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے زیارت امن جرگے سے سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی ترقیات حاجی نور محمدخان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا زیارت میں پیش آنے والے دلخراش اور ناخوشگوار واقعات ہم سب کے لیے ایک خاموش پیغام ہے کہ اگر آج ہمارے مہمانوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو کل ہمارے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے،ملک اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں ان واقعات کو روکنے کے لیے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا،یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ماضی کی حکومتوں میں قائد اعظم ریزیڈنسی کو نشانہ بنایا گیا بغاومیں بھی دہشتگردی کا واقعہ ہوا تھااور سنجاوی میں لال کٹائی، مانگی ڈیم میں اور دیگر واقعات ہوئے ہیں،زیارت ایک پرامن علاقہ ہے ضلع زیارت کے عوام محب وطن پرامن شہری ہے ضلع زیارت کی حیثیت کو ہم کسی کے حوالے نہیں کرسکتے ضلع زیارت کو ہم دہشت گردوں کے حوالے نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ آج کے جرگے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب اپنے رائے کو پیش کریں اور ضلع زیارت میں امن وامان کے حوالے سے کردار ادا کریں،ہم بدامنی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے امن وامان کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ عوام کو بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر امن وامان کاقیام ممکن نہیں یہ علاقہ ہم سب کا علاقہ ہے اس علاقے کا تحفظ کرنا ہم سب کے فرائض میں شامل ہے ۔آج کا یہ جرگہ سیاسی جرگہ نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف ضلع زیارت میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے جرگہ منعقد کیا گیا ہے ہم سب کو سیاست کو ایک طرف کرکے اور اپنے سیاسی علاقائی اختلافات کو بالائے طاق رکھ امن وامان کے لیے کردار ادا کرنا ہے یہ جنگ ہمارے ملک کی بقاءکی جنگ ہے ہمیں اپنے ملک صوبے اور ضلع زیارت کو امن کا گہوارہ بنانا ہے کیونکہ ملک اور قوم کی ترقی امن سے مشروط ہے جب امن ہوگا تو ترقی بھی ہوگی خوشحالی بھی آئے گی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آج زیارت امن جرگے کا مقصد زیارت میں امن وامان کےلئے تمام قبائل اور پارٹیز سے مشاورت اور دہشت گردی کی روک تھام کےلئے اقدامات کے حوالے سے تھے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت اور سنجاوی کے قبائلی عمائدین اور جرگے میں شرکت کرنے والے تمام شرکاءکا شکرگزار ہوں جنہوں نے ایک شاٹ نوٹس پر زیارت امن جرگے میں کثیرتعداد میں شرکت کرکے ملک دشمن عناصر کو یہ پیغام دیا کہ ضلع زیارت کے عوام ضلع زیارت میں امن وامان کے قیام کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاکستان خصوصاََ بلوچستان میں قیام امن کےلئے پاک فوج، ایف سی، لیویز، پولیس سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے ان جوانوں کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن وامان میں کافی بہتری آئی ہے اور ملک دشمن عناصر کی کمرٹوٹ چکی ہے اور اب وہ پیچھے پیٹ وار کرتے ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت کی امن کسی بھی صورت ثبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دینگے بلکہ ضلع زیارت کا بچہ بچہ زیارت کے امن کےلئے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شہید کرنل لئیق مرزا بیگ کو خراج عقیدت پیش کیا اور جرگے کے آخر میں شہید کرنل کے درجات بلندی اور ضلع زیارت میں قیام امن کےلئے اجتماع کی گئی ۔۔