نہاتے وقت کی جانیوالی وہ عام غلطی جو چہرے پر ایکنی کا سبب بنتی ہے

1 474

نہاتے وقت کی جانیوالی وہ عام غلطی جو چہرے پر ایکنی کا سبب بنتی ہے

چہرے پر ایکنی، کیل مہاسے اور دھبوں کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں بیکٹیریا، مردہ جلد کے خلیات اور چہرے پر آنے والا تیل عام ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر حفظانِ صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھا جائے تو بھی چہرے پر ایکنی ہوسکتی ہے۔

جان خطرے میں ڈال کر سیلاب میں پھنسے کتے کو بچانے کی ویڈیو وائرل

ایک حالیہ انکشاف میں، جلد کی ماہر بھارتی ڈاکٹر گیتیکا متل گپتا نے ایکنی اور دانت برش کرنے کی ہماری عادات کے درمیان غیر متوقع تعلق پر روشنی ڈالی ہے، اس کے علاوہ بھی ماضی میں اس حوالے سے کئی مطالعے کیے جاچکے ہیں۔

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ڈاکٹر گیتیکا نے وضاحت کی کہ شاور لینے کے بعد اپنے دانتوں کو برش کرنا ممکنہ طور پر جلد کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر گپتا کے مطابق جب ہم اپنے دانتوں کو برش کرتے ہیں تو ہمارے منہ سے ہماری جلد میں بیکٹیریا منتقل ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، یہ منتقلی، خاص طور پر منہ اور ٹھوڑی کے ارد گرد جلن کا سبب بن سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں مہاسے اور دانے ہوسکتے ہیں۔

بجلی کے بل میں اضافے کا باعث بننے والی عام عادات

 

اس کے علاوہ امریکی ماہرین کا کہنا ہے نہاتے وقت یا اس کے بعد برش کرنے سے منہ اور باتھ روم کے بیکٹیریا کا چہرے پر پھیلنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، بہت اچھا ہوگا کہ اگر دانت برش نہانے سے پہلے کیا جائے اور پھر نہایا جائے ، اس سے چہرے پر موجود بیکٹیریا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ ہاتھوں کو دھو کر چہر پر لگایا جائے، بار بار چہرے کو چھونے سے گریز کریں، اس کے علاوہ ماؤتھ واش سے کلیاں کرکے منہ صاف کریں تاکہ بیکٹیریا ختم ہوجائیں۔

\

You might also like
1 Comment
  1. […] نہاتے وقت کی جانیوالی وہ عام غلطی جو چہرے پر ایکنی کا سب… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.