جان خطرے میں ڈال کر سیلاب میں پھنسے کتے کو بچانے کی ویڈیو وائرل

1 451

جان خطرے میں ڈال کر سیلاب میں پھنسے کتے کو بچانے کی ویڈیو وائرل

چندی گڑھ: انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی ایک غیرمعمولی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ فائربریگیڈ کے عملے نے سیلابی ریلے میں پھنسے ایک کتے کو بھرپور کوشش کے بعد بچالیا ہے۔ اس کام کے لیے خود بہادرشخص نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی تھی۔

یہ ویڈیو چندی گڑھ کے ایک پل کی ہے جسے سب سے پہلے چندی گڑھ پولیس نے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر اسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے اور لوگ اس عمل کی داد دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائربریگیڈ کے عملے نے بہت صبر اور ہمت سے اس بے زبان کو بچایا ہے۔

نہاتے وقت کی جانیوالی وہ عام غلطی جو چہرے پر ایکنی کا سبب بنتی ہے

یہ ایک پلا ہے جو چندی گڑھ میں کھوڈا لاہور پل کے نیچے تیز پانی میں پھنسا ہوا تھا۔ اچانک اس پر فائربریگیڈ کے ایک شخص کی نظر پڑی اور اس نے کتے کو بچانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے عملے نے سیڑھی لٹکائی اور اس سے نیچے اترکر بحفاظت کتے کو اپنی گرفت میں لیا اور اوپر لے آیا۔

بجلی کے بل میں اضافے کا باعث بننے والی عام عادات

ایک صارف نے اس ویڈیو پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ’شاندار‘ عمل ہے۔ 10 جولائی کو پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ لوگوں کے بڑی تعداد نے انسانیت بھرے اس عمل کو سراہا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] جان خطرے میں ڈال کر سیلاب میں پھنسے کتے کو بچانے کی ویڈی… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.