مخصوص نشستیں، حکمراں اتحاد کا عدالتی فیصلے پر ایسا اقدام ،جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیںگے
اسلام آباد: حکمراں اتحاد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس عجلت میں بلا کر مخصوص نشستوں کے معاملے میں عدالتی فیصلے پر بحث اور جانچ پڑتال کا ارادہ نہیں رکھتا۔حکمران اتحاد ہر زاویے سے صورتحال کا جائزہ لے گا جب کہ اتحادی جماعتوں کی قیادت رواں ہفتے مشاورت کرے گی اور فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی جانب سے مری میں بلایا گیا اجلاس جو کہ آئندہ ہفتے لاہور میں متوقع ہے، ملتوی کر دیا گیا ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔حکمران اتحاد کے اعلیٰ ذرائع نے اتوار کی شام ‘جنگ’ کو بتایا کہ قومی اسمبلی یا سینیٹ کا اجلاس پیر 22 جولائی کو یا اس کے بعد بلانے پر غور کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ اس پر اتفاق رائے ہو۔