سبی ملک بھر کی طرح سبی میں بھی وطن عزیز کی72واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے و کشمیری بھائی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ سادگی سے منایا گیا
سبی ملک بھر کی طرح سبی میں بھی وطن عزیز کی72واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے و کشمیری بھائی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ سادگی سے منایا گیا جشن آزادی کے سلسلہ میں سرکٹ ہاؤس سبی میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ تھے جبکہ ڈی آئی جی سبی کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیہ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، ایڈیشنل کمشنر سبی مامول خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری،ایڈیشنل ڈ پٹی سبی عباس ملک ،تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین، ،ڈی پی او سبی سید علی آصف شاہ ، ڈسٹرکٹ جیل سبی کے سپریٹنڈنٹ سید عبدالرازق شاہ ، ڈی ایچ او محمد اکبر سولنگی، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ، حاجی داؤد رند،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی الحاج جان محمد صافی کے علاوہ عوامی سماجی سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت الحاج صوفی سلیمان نقشبندی نے کی پروقار تقریب میں سکولوں کے طلباء طالبات نے ملی نغمے تقاریر و ٹیبلو پیش کرکے محفل کا چار چاند لگا ڈالے اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، ڈی آئی جی سبی کیپٹن (ر) پرویز چانڈیہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار ملی جوش وجذبے کے ساتھ مناتی ہیں ہم ایک آزاد وطن کے باسی ہے ہمیں آزاد مملکت کی حفاظت اور اس کی تعمیر وترقی کیلئے مل کرکام کرنا ہے قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں کو اپناکر وطن کی سلامتی کیلئے ہر قربانی دیں گے مقررین نے کہا کہ طلباء ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں محنت سے تعلیم حاصل کریں تاکہ ڈاکٹرز انجینئر ز ودیگر شعبہ میں جاکر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ وطن کیلئے خوں کا آخری قطرہ بھی نچھاور کردیں گے یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والی پروقار تقریب میں کشمیری بھائی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ بھی کیا گیا مقررین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کسی صورت برادشت نہیں کریں گے بہت جلد کشمیر ی عوام کو آزادی نصیب ہوگی مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری بھائی کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے یوم آزادی کی مناسبت سے سرکٹ ہاؤس سبی میں کشمیر سبی ڈویژ ن سید فیصل شاہ نے قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ بجایا گیا پولیس کے دستے کی سلامی پیش کی جبکہ ملک وقوم کیلئے خصوصی دعا بھی مانگئیں گئیں کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ودیگر انتظامیہ آفیسران نے ڈسٹرکٹ جیل سبی سول ہسپتال کو دورہ کیا اور قیدیوں و مریضوں کی عیادت بھی کی ضلعی انتظامیہ کے تعاوں سے ڈسٹرکٹ جیل سبی سول ہسپتال سبی میں قیدیوں اور مریضوں میں کھانا مٹھائیاں تقسیم کی گئیںواضح رہے کہ سبی گریژن میں بھی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا بریگیڈیئر اویس مجید نے قومی پرچم لہرایا پروقار تقریب میں سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی سمیت پاک افواج کے آفیسران سبی کے قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھیں ۔