کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ قیدیوں کو تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

0 1

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ قیدیوں کو تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، قیدیوں کی باقاعدہ کونسلنگ کی ضرورت ہے تاکہ وہ سزا کے ختم ہونے کے بعد معاشرے میں اپنا فعال اور تعمیری کردار ادا کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا،اس موقع پر وزیراعلی کو ڈسٹرکٹ جیل کے اسپیشل گارڈ نے سلامی پیش کی۔ اس دوران وزیراعلی نے جیل کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ ہسپتال وارڈ میں داخل قیدیوں کی عیادت کی اور تحائف تقسیم کئے اور جیل کے عملے کو ان کی بہتر نگہداشت کی ہدایت کی، آئی ٹی سیکشن کے دورے کے موقع پر وزیراعلی نے خواہش کا اظہار کیا کہ جو قیدی ٹائپنگ اور کمپیوٹر ڈیزائننگ سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں ان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں قائم لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے وزیراعلی نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو کتب بینی کی جانب راغب کیا جائے تاکہ وہ تعمیری مشاغل کا حصہ ہیں، اس دوران وزیراعلی نے کم عمر قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور ہدایت کی کہ کم عمر قیدیوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ تخریبی رحجانات سے دور رہیں، وزیراعلی نے خواتین قیدیوں میں بھی تحائف تقسیم کئے اور انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو متوازن اور صاف خوراک فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کو جیل ریفارم کا خصوصی ٹاسکت دیا گیا ہے تاکہ جیلوں کا مجموعی ماحول بہتر ہو، انہوں نے کہا کہ ہم ایسی پالیسی بنارہے ہیں جس سے انفراسٹرکچر بہتر ہو، قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ موجودہ صوبائی حکومت قیدیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.