فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ بھارت میں بیٹھے پاکستان مخالف عناصر کا ہے، وزیر اطلاعات
فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ بھارت میں بیٹھے پاکستان مخالف عناصر کا ہے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے، ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار ایک حقیقت ہے، پاکستان کی ایک جانب بھارت اور دوسری جانب افغانستان ہے، اس لحاظ سے ہمارے خطے کو کچھ مشکلات درپیش ہیں، ہمیں اپنے زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنا ہوتے ہیں، فرقہ وارانہ فسادات
کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ بھارت میں بیٹھے پاکستان مخالف عناصر کا ہے، ریاست مخالف بیانیہ کو بھارت سے سپورٹ ملی۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امریکہ آج سپر پاور اس لئے ہے کہ اس کے ہمسایہ میں امن ہے جبکہ پاکستان کی ایک جانب بھارت اور دوسری جانب افغانستان ہیں، اس لحاظ سے ہمارے خطے کو کچھ مسائل درپیش ہیں، ہمیں اپنے زمینی
حقائق کے مطابق فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوویت یونین نے 1979میں افغانستان پر قبضہ کیا، اسامہ بن لادن نے نیویارک پر حملہ کیا، امریکہ نے افغانستان سے انخلاکا فیصلہ کیا، یہ تمام فیصلے ہم سے پوچھ کر نہیں ہوئے لیکن ان کے اثرات کا ہمیں سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں اصل اور جعلی خبر میں فرق تلاش کرنے کا چیلنج درپیش ہے، امریکہ کے سابق صدر اوباما نے 2013میں کہا تھا کہ حکومتوں کا سب سے بڑا چیلنج فلو آف انفارمیشن سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جب ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن شروع ہوا تو تین گھنٹوں کے دوران ہزاروں ٹویٹس ہوئے کہ کراچی میں سول وار شروع ہو گئی ہے، ان سارے ٹویٹس میں ہندوستان کا بڑا ہاتھ ہے
[…] آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب […]