مدرسہ عائشہ صدیقیہ کلی چلتن رہیسانی کے زیراہتمام 14 اگست کے مناسبت سے ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
کوئٹہ ( پ ر ) مدرسہ عائشہ صدیقیہ کلی چلتن رہیسانی کے زیراہتمام 14 اگست کے مناسبت سے ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ملکی استحکام و سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی گئی تقریب سے مدرسہ عائشہ صدیقیہ کلی چلتن رہیسانی کے مہتم مولانا حافظ محیب اللہ مولانا آمین اللہ آمین مولانا سیف اللہ اور عین اللہ خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم
آزادی تجدید عہد کادن ہے آزادی کے حقیقی مقاصدکے حصول اورپاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے ہرطبقہ اورمعاشرہ کے ہر فرد کواپنا کردار ادا کرنے ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اللہ پاک کا خاص انعام ہے معاشرے کے ہر فرد کو پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی،عدل وانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر اورقیام پاکستان کے مقاصدکی تکمیل کیلئے ھمارے آکابرین کے ا فکار کو عملی شکل دینا ہوگی تقریب کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا