آصف علی زر داری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت27ستمبر تک ملتوی
آصف علی زر داری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت27ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زر داری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت27ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور نیب گواہ احسن اسلم
اور محمد نعیم عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔سابق صدر آصف علی زرداری، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور سلیم فیصل کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ،عبدالغنی مجید کے وکیل ارشد تبریز کی جنب سے نیب گواہ احسن اسلم پر جرح کی،ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان کے وکلاءکی جانب سے جرح مکمل کر لی گئی،بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
[…] عمران خان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے ، آصف علی زر داری […]