دنیا ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے،صادق سنجرانی

0 4

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی نار کی ٹیم کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں میں شریک ہونا میرے لیے باعث تحسین ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پورا یقین ہے کہ یہ موجودہ کوشش بلوچستان کے چاغی اور نوشکی اضلاع کو دنیا کے ڈیجیٹل نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کریگی

۔انہوںنے کہاکہ میں وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو خاص طور پر پسماندہ علاقوں کو ڈیجیٹل اور بااختیار بنانے کے لیے تندہی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اب بھی ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے

کے منصوبوں میں پیچھے ہے، بلوچستان سے تعلق رکھتے ہوئے ، مجھے فخر محسوس ہوتا ہے جب میرے صوبے کے لوگوں کی بہتری کےلئے بہت زیادہ اہمیت کے حامل منصوبہ جات پے کام ہوتا دکھائی دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی ترقی شروع سے ہی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے اور میں ان تمام سٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جو اس انتہائی ضروری پیش رفت میں اپنا حصہ ڈالتے رہے ہیں۔ ا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.