سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رحلت صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں بلوچستان کا نقصان ہوا ،مولانا فضل الرحمن

0 275

وڈھ(رپورٹ نعیم بلوچ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رحلت صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں، خطہ بلوچستان کا نقصان نہیں بلکہ سیاسی دنیا ان کی رہنمائی سے محروم ہوئی ہے۔ملکی سیاست میں ان کی شراکت اللہ کی بہت بڑی نعمت تھی۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ

روز انہوں نے مینگل کوٹ وڈھ آمد اور سردار اخترجان مینگل سے ان کے والد محترم سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رحلت پر تعزیت کے موقع پر کیا۔ انبہوں نے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے پورے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہمارا ایک تاریخی پس منظر ہے مجھے وہ دن یاد ہیں جب ون یونٹ ٹوٹنے کے بعد میرے والد مفتی محمود صوبہ

سرحد کے پہلے وزیر اعلیٰ تھے اور سردار عطاء اللہ خان مینگل بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ تھے۔ جب ان کی منتخب حکومت پر شب خون ماری گئی تو اس پر احتجاج کرتے ہوئے احتجاجاََ استعفیٰ دیااورباہمی سیاسی وفاداری کا ایک ان مٹ واقعہ سامنے آیاجسے تاریخ کبھی بھول نہیں سکتی اور ہم نے اس تعلق کو زندہ رکھا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.