اسلام آباد: مبینہ زیادتی کا ملزم چینی باشندہ گرفتار

1 337

اسلام آباد: مبینہ زیادتی کا ملزم چینی باشندہ گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں نوجوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں چینی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا موبائل فون اور پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ چینی کمپنی میں بطور ملازم کام

 

کرتی ہے اور کمپنی کے مالک نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس ایف آئی آر میں لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے مجھے ڈرایا اور کسی کو بتانے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی، ملزم کے خلاف قانونی

 

کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرالیا ہے جبکہ لڑکی اور ملزم کا ڈی این اے بھی لے لیا گیا ہے ۔۔

You might also like
1 Comment
  1. […] چین کے سابق سینئرعہدیدار کو رشوت خوری پر سزائے موت سنا دی گئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.