ملک ثاقب کو بیٹے کی ولادت مبارک ہو، نور حسین افضل
مڈل ایسٹ (نمائندہ خصوصی) اللہ تعالی نے ملک ثاقب محمود خان کو بیٹے کی دولت عطا فرمائی ہے، اس پر انہیں بہت مبارک ہو، ان خیالات کا اظہار اسلامک اسکالر، مصنف اور کالم نویس جناب نور حسین افضل صاحب نے ملک ثاقب محمود خان کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دی، ان کے بچے کی ایک کان میں اذان اور دوسرے کان میں تکبیر پڑھی۔ بچے کا نام ملک عبداللہ ثاقب خان رکھا گیا ہے۔ اولاد اللہ کی طرف سے بڑی نعمت ہے، اس نعمت پرخوش ہونا فطری امر ہے، اور اللہ رب العالمین کا شکریہ بجالانا نعمت کا تقاضہ ہے۔ صاحب اولاد کی خوشی میں دوسرے مسلمان بھائیوں کو بھی شریک ہونا چاہئے، اور نومولود بچے کی صحت وعافیت اور خیروبرکت کے لئے دعا کرنی چاہئے، نبی? صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کے یہاں بچوں کی پیدائش پر دعائیں دیتے تھے۔ دعا کا باب وسیع ہے جس قدر مناسب ہو نومولود کے حق میں خیروبرکت کی دعا کی جائے، نبی ? کی سنت یہ ہے کہ جب کوئی بچہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا تو آپ اس کے لئے دعائے برکت کرتے۔ صالح اولاد کے حصول کے لئے اللہ سے دعا کرنی چاہئے، جب اللہ تعالیٰ اولاد کی دولت عطا فرمائے، تو پھر ان کا اچھا نام رکھے، ان کی خیروبرکت والی اور کامیاب زندگی کے لئے خوب دعائیں کرے،