سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

1 183

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول کوئٹہ، پشین ،چمن، نوشکی ، موسی خیل ، ژوب، مستونگ ،بولان ، سبی ،قلات ، خضدار ، لسبیلہ ، آواران، جھل مگسی، جعفرآباد، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، دالبندین ، بارکھان صحبت پور و دیگر علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہیں،پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سول انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوہلو، سبی ، صحبت پور ، جھل مگسی میں 8 ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو ان کے ریلیف کیمپس اور پناہ گاہوں میں پکا ہواکھانا اور راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن کے پیکٹس ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پہنچائے جارہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار، آواران، جعفرآباد ، نصیرآباد، جھل مگسی ، بولان ، بیلہ ، نوشکی ، ڈیرہ بگٹی ،لسبیلہ اور بارکھان کے ضرورت مند خاندانوں میں 2,592 راشن کے پیکٹس ،600 آٹے کے تھیلے، 150خوردنی تیل کے کارٹن، 910 پانی جوس اور خشک دودھ کے کارٹن ، 720 خیمے، 304 گیس سلینڈراسکے علاوہ کچن سیٹ ، واٹر کولر ، کمبل اورسیلاب متاثرین کو مفت کپڑے بھی فراہم کیے گئے ہیں،آرمی اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کوئٹہ، چمن ، قلعہ عبداللہ ، نوشکی اور دالبندین میں 8 امدادی کلکشین پوائنٹس بھی کام کر رہے ہیں،سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو متعدی امراض سے بچاو کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے 68 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیاجس میں 15,242 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ،لسبیلہ میں پاک فوج، سول انتظامیہ، بی آرایس پی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل 10 ٹیمیں لوگوں کے نقصانات اور ان کی بحالی کے لیے 75سروے مکمل کر لیا ہے ،ذرائع آمدورفت کی بحالی کے لیے پاکستان آرمی،ایف سی بلوچستان اور کوسٹ گارڈکی سول انتظامیہ کے ہمراہ کوششیں جاری ہیں۔ بلوچستان کی بیشتر شاہراہیں N-10, N-25, N-40, N-50, N-70, N-85 ٹریفک کی آمدورفت کیلے مکمل کھول دی گئیں ہے۔جبکہ M-8 کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے جزوی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے ،پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان اور کوسٹ گارڈ سول انظامیہ کے ہمراہ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں جاری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.