نصیرآباد میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ،محمد سلیم رند

0 250

ڈھاڈر (نامہ نگار)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس نصیر آباد ڈویڑن کے صدر جرنلسٹ محمد سلیم رند نے کہا نصیرآباد میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے لیکن راشن سمیت دیگر سامان متاثرہ خاندانوں کے بجائے سیاسی من پسند افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے جوکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے حالیہ مون سون کی تباہ کاریوں سے پورا نصیرآباد ریجن بشمول نصیرآباد بری طرح متاثر ہوا ہے ضلع صحبت پور، ڈیڑہ اللّٰہ یار استا محمد، گنداخہ، ڈیرہ مراد جمالی، جھل مگسی، گنداواہ، بھاگ ناڑی، سنی، ڈھاڈر اور مچھ سمیت چھوٹے بڑے شہر اور دیہات تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔ کوئی گھر سلامت نہیں رہا، کوئی فصل نہیں بچا اور مال مویشی سارے بہہ گئے۔ ریجن کی لاکھوں آبادی بےیارو مدگار کمپسری کی حالت میں سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان کے تپتی دھوپ میں گرم موسم میں پڑے ہوئے ہے۔ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ نااہل ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ نصیرآباد من پسند لوگوں میں سیلاب متاثرین کے لیے آئے ہوئے سامان کو تقسیم کررہے ہیں بین الاقوامی انسانی حقوق نصیر آباد ڈویڑن کے صدر جرنلسٹ محمد سلیم رند نے میڈیا پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ نصیرآباد محدود امداد بھی سیاسی بصیرت پر مخصوص لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے اور اصل حقداروں کی حق تلفی کی جا رہی ہے چیف سیکریٹری بلوچستان سے اپیل کیجاتی ہے اپنی تمام تر توجہ ضلع نصیرآباد پر مرکوز فرمائیں تاکہ حقداروں کو حق میسر ہو

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.